دنیاکو جوہری جنگ سے بچانے والا روسی ہیرو چل بسا

منگل 19 ستمبر 2017 11:00

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) روس کے سابق فوجی افسر سٹانسلاو پیٹروف 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ روس کے نشریاتی ادارے کے مطابق سرد جنگ کے عروج پر اپنی حاضر دماغی سے امریکا اور روس کے درمیان جوہری جنگ شروع ہونے سے روکنے والے سٹانسلاو پیٹروف انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

سویت یونین کے سابق فوجی1983ء میں روس کی جوہری تنصیبات پر تعینات تھے جب وہاں پر کمپیوٹر نے الارم پر وارننگ دی کہ امریکا نے روس کی جانب میزائل داغے ہیں۔

اس وقت سٹانسلاو پیٹروف نے اندازہ لگایا کہ یہ الارم غلطی سے بجے ہیں اور انھوں نے اپنے حکام تک یہ بات نہیں پہنچائی۔ ان کا یہ عمل سالوں بعد منظر عام پر سامنے آیا جس سے یہ پتہ چلا کہ ان کہ اس فعل سے ایک ممکنہ جوہری جنگ چھڑنے سے بچ گئی۔واضح رہے کہ سٹانسلاو پیٹروف مئی میں انتقال کر گئے تھے لیکن اس بات کو عوام کے سامنے ابھی لایا گیا ہے۔