محرم الحرام کا چاند 21 ستمبر کو نظرآنے کا امکان، یوم عاشور یکم اکتوبر کو متوقع

منگل 19 ستمبر 2017 22:54

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)محرم الحرام کا چاند 21 ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے کیونکہ 21 ستمبر کو چاند کی عمر ساڑھے 31 گھنٹے سے زائد ہو گی، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 22 ستمبر کو ہوگی، ماہرین کے مطابق اگر چاند کی عمر 19 گھنٹے ہو اور سورج سے چاند کے غروب ہونے کا وقفہ 40 منٹ ہو تو چاند کے نظر آنے کا غالب امکان ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق 21 ستمبر کو چاند 32 منٹ تک نظر آنے کا امکان ہے اور اس صورت میں یوم عاشور یکم اکتوبر کو متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :