ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کے دفتر پر مشتعل ہجوم کا حملہ

منگل 19 ستمبر 2017 11:47

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) ایران کے شہر بروجرد میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے اور مبلغ حسن ابو ترابی کے دفتر پر مشتعل ہجوم کے حملے کی وڈیو منظرعام پر آگئی۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا کے ایرانی صارفین نے یہ وڈیو شیئر کی ہے۔اس میں مشتعل ہجوم کو ابو ترابی کے دفتر پر حملہ آور ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی مختلف نیوز ویب سائٹس کے مطابق ابو ترابی بدعنوانی کے مختلف کیسوں اور لوگوں سے رقوم ہتھیانے میں ملوث ہیں اور ان کا یہی کردار اس حملے کا محرک بنا ہے۔اس وڈیو میں مشتعل افراد ابو ترابی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔اس حملے کے بعد مظاہرین اور ابو ترابی کے سکیورٹی کے عملے کے درمیان ہاتھا پائی اور لڑائی تک نوبت پہنچ گئی تھی اور انھوں نے ایک دوسرے کے خلاف تیز دھار آلے بھی استعمال کیے تھے۔مظاہرین ابو ترابی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بھی سنے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :