ْبھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کی نیویارک میں بنگلہ دیش اور بھوٹان کے وزرائے اعظم سے ملاقات

منگل 19 ستمبر 2017 12:38

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش اور بھوٹان کے وزرائے اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی سے ملاقات کی۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ نیویارک میں بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ہونے والی خیر سگالی ملاقات میں روہنگیا پناہ گزینوں کا مسئلہ زیربحث نہیں آیا۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ وزیر خارجہ سشماسوراج نے بھوٹان کے وزیراعظم تھشرنگ ٹوبگے اور تیونس کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے بھارتی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہی ہیں اور ان کی اجلاس میں شریک 20 رہنمائوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :