پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے،عسکری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی باتیں نہ کریں،ملک کو ایک بارپھرکلثوم نوازکی ضرورت ہے،کلثوم نواز کا وزیراعظم بننا شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد نہیں
ہوگا،انتخابات میں مذہبی ووٹ منصوبہ بندی سے الگ کردیا گیا،ملی مسلم لیگ اورحافظ سعید کا ووٹ پہلے ن لیگ کو پڑتا تھا،ن لیگ کو اب اپنی آنکھیں کھول لینی چاہیں،پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو انتہائی کم ووٹ ملنا افسوسناک اورپاکستان کا نقصان ہے،وفاقی پارٹیوں کو کمزور ہونے سے دشمن کو فائدہ پہنچے گا۔سپریم کورٹ کے ججز اپنے فیصلوں سے آزادانہ طرزعمل کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔نیب والے غلط باتیں بناتے ہیں۔نیب اب آصف زرداری پر کچھ ثابت کرکے دکھا دے،سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی ملتان میں پریس کانفرنس
منگل 19 ستمبر 2017 20:40
(جاری ہے)
نیب والے غلط باتیں بناتے ہیں۔نیب اب آصف زرداری پر کچھ ثابت کرکے دکھا دے۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ این اے 120 کا الیکشن بہت بہتر حالات میں ہوا ہے،میں کلثوم نواز اور مریم نواز کو کامیابی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ضمنی الیکشن کا دستور ہے کہ ووٹ کم پڑتے ہیں،یاسمین راشد کو بھی کم ووٹ پڑے، آج کہہ رہا ہوں 2018 کا الیکشن بھی ن لیگ نے جیتنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کا جبر ہے کہ میں نے ملک کے چپے چپے میں جمہوریت کی جنگ لی،41سال قبل میں نے بھی لاہور کے اس حلقے سے الیکشن لڑا،ڈاکٹر یاسمین کے برادر ان ملک غلام نبی میرے مدمقابل تھے۔اس الیکشن میں مجھے نوازشریف اور شہبازشریف کی حمایت حاصل تھی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مذہبی ووٹ منصوبہ بندی سے الگ کردیا گیا ہے، مذہبی ووٹ پہلے ن لیگ کو پڑتا تھا، حافظ سعید کے ووٹرز نوازشریف کے ساتھ ہوتے تھے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کو الیکشن رہنے دیا جائے، پارٹیوں کو سوچنا چاہئے کہ ہر چیز اپنے گھر کے اندر نہ رکھی جائے۔یہ ملک پارلیمنٹ اورجمہوریت سے چلتاہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو انتہائی کم ووٹ ملے،جماعت اسلامی کوصرف 594 ووٹ ملے جو افسوسناک ہے۔پیپلزپارٹی نے اسی جگہ جنم لیا یہیں پر ختم ہوئی جو پاکستان کا نقصان ہے۔وفاقی پارٹیوں کو کمزور نہیں ہونا چاہیے، اس سے پاکستان کے دشمن کو فائدہ پہنچے گا۔تحریک انصاف کو بھی بڑی جماعت بن کر ابھرنا چاہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، آج کہہ رہا ہوں 2018 کا الیکشن بھی ن لیگ نے جیتنا ہے۔ عسکری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی باتیں نہ کریں۔ ملک کو ایک بار پھر کلثوم نواز کی ضرورت ہے۔کلثوم نواز کو فورا ملک میں آکر کمان سنبھالنی چاہیے۔،کلثوم نواز کا وزیراعظم بننا ملک کے مفاد میں ہوگا۔کلثوم نواز کا وزیراعظم بننا شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پاناما کے نام پر نکالا جاتا ہے،جو چاہتا ہے سپریم کورٹ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرلیتا ہے۔ ججز اپنے فیصلوں میں آزادانہ طرز عمل کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔موجودہ ججز میں سے کئی مشرف دور میں حلف اٹھا چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ایسے فیصلے جانبداری لاتے ہیں غیر جانبداری نہیں،میں چشم دید گواہ کے طور پر کہہ رہا ہوں کہ ضیاالحق نے ججز کو حکم دیاکہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیں۔جسٹس نسیم حسن شاہ بھی کہہ چکے ہیں کہ بھٹو کو پھانسی دینے کے لیے ہم پر دباؤ تھا،، ضیائ الحق نے کہاتھا کہ ججز نے بھٹو کو پھانسی نہ دی تو میں ملٹری کورٹ لگاؤں گا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ آرمی چیف کہتے ہیں کہ چار سال وزیر خارجہ نہیں تھا ایسی باتیں کھل کر نہ کی جائیں، آرمی چیف ہمارے کمانڈر ہیں ان کو قوم کی رہنمائی کرنی چاہئے،قوم پہلے ہی تقسیم ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بھی وزیرخارجہ نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ ، عمران خان پارٹی کو تقسیم کررہے ہیں، میں آج کہتا ہوں کہ عمران خان نے جو باتیں کہیں وہ سنا دوں گا۔میں چاروں پانچوں پارٹیوں،حافظ سعید،طاہر القادری کو بھی کہتا ہوں اتحاد کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کا سائنسی فارمولا آگیا ہے،ن لیگ کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہیں،انہوں نے کہا کہ ، مذہبی جماعتیں سن لیں وہ 1970، 77 19میں اکٹھی ہوئی تھیں ان کا کچھ نہیں ملا تھا۔مذہبی جماعتیں الیکشن کے عمل سے خود کو الگ کر لیں،انہوں نے کہا کہ عسکری قوتوں نے میرے مخالف امیدوار کی حمایت کرتی رہیں،جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہر آدمی آج سمجھ رہا ہے کہ عمران خان الیکشن لڑنے کے قابل بھی نہیں رہا،، میرے پاس عمران خان کے راز دفن ہیں آج کہہ دیں قوم کو بتا دو میں بتادوں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نازک مرحلے پر کھڑا ہے،، اس مرحلے میں یا تو ہم پوری دنیا پر چھا جائیں گے یا سپین کی طرح مار کھا جائیں گے۔اس وقت ضرورت ہے کہ ، تمام پارٹیوں کو ذاتیات سے ہٹ کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوجائیں۔،انہوں نے مزید کہا کہ نیب والے غلط باتیں بناتے ہیں پھر ثابت نہیں کرسکتے۔نیب اب آصف زرداری پر کچھ ثابت کرکے دکھا دے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 20 ستمبر 2017 کی مزید خبریں
-
ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کے دفتر پر مشتعل ہجوم کا حملہ
-
بنگلہ دیش، 20 ہزار افراد کی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں ریلی
-
چین اور بھارت کے درمیان سرحد کے بعد آبی تناز ع کھڑا ہوگیا
-
غصے میں بیوی نے شوہر کی جعلی کویتی شہریت کا بھانڈا پھوڑ دیا
-
وینزویلا کے وزیر زراعت کا خرگوش پلان
-
دنیاکو جوہری جنگ سے بچانے والا روسی ہیرو چل بسا
-
روہنگیا بحران کے معاملے پر عالمی معائنے کا کوئی ڈر نہیں، آنگ سان سوچی
-
ْبھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کی نیویارک میں بنگلہ دیش اور بھوٹان کے وزرائے اعظم سے ملاقات
-
سعودی محکمہ پاسپورٹ کا معلمین کو انتباہ
-
ہزاروں یورو ٹوائلٹ میں بہانے کی تحقیقات شروع
-
زکربرگ کا بیٹی کے نام کیلئے چینی صدر سے مشورہ مانگا،شی چن پنگ کا انکار
-
مسلسل بیٹھ کر کام کرنے والوں کو ہر 30 منٹ بعد چہل قدمی کر لینی چاہیے، امریکی ماہرین
-
استنبول کو اقوام متحدہ کا مرکز بنا دیا جائے، ترک صدر
-
سعودی فرمانرواں نے روہنگیا مصیبت زدگان کیلیے 15 ملین ڈالر امداد کی منظوری دے دی
-
نیب ریفرنس میں شریف خاندان کے وارنٹ جاری کر نے کی استدعا مسترد ،ْنواز شریف،مریم ،حسن اور حسین کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری ،تمام ملزمان کو آپ عدالتی سمن سے آگاہ کریں ،ْ احتساب عدالت کی آصف کرمانی ... مزید
-
زرداری کے پیچھے جائیں گے اور اس کو بھی جیل میں ڈلوائیں گے
-
نیب نے اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی درخواست کر دی
-
آرمی چیف کا انجینئرزسنٹررسالپورکادورہ،ملکی دفاع اورترقی میں کردارپرانجینئرزکورکی تعریف
-
چوہدری نثار کے موقف کی حمایت ،ْ وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے گھر ٹھیک کرنے کی بات کر کے ٹرمپ کے بیان کی تائید کی ہے ،ْخورشید شاہ
-
شاہد خاقان عباسی نے مجھے چیلنج کیا ہے ، ثابت نہ کر سکا ایل این جی کے پارٹنر ہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا ،شیخ رشید احمد
-
وفاق روڑے نہ اٹکائے، سندھ حکومت اپنے وسائل سے توانائی کے منصوبے لگانا چاہتی ہے، وزیر اعلی سندھ
-
ہم امن کے داعی ہیں اور ہم کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، ڈاکٹر فاروق ستار
-
گزشتہ مالی سال کے دوران شرح نمو 5.28 فیصد رہی ، رواں سال چھ فیصد رہنے کا امکان ہے ،عالمی اداروں نے بھی پاکستان کے معاشی ریکارڈ کو بہتر بنایا ،موڈیز اور سٹینڈرڈ اینڈیورز نے ہماری ریٹنگ بڑھائی ‘ وفاقی ... مزید
-
نواز شریف کی وجہ سے سی پیک کے ذریعے پاکستان کا کردار اہم ہوگیا ، سابق وزیراعظم نے ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنایا‘ انکو یہی سزا دی گئی ،جمہوریت کے خلاف ہمیشہ سازشیں ہوتی رہی ہیں،پارلیمانی نظام میں ... مزید
-
اقتصادی شعبے میں ترقی اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن کے لئے کردار کرتے رہیں گے
-
شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر خارجہ خواجہ آصف کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
-
بارودی مواد کا ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہونے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 4اہلکار شہید ، متعد د افراد زخمی ،علاقے میں خوف ہراس
-
نواز شریف کو نیب میں پیش نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی وہ پیش ہوں گے ،شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز ڈھونگ پر مبنی ہیں، نواز شریف کو احتساب کے نام پر سیاسی اور ذاتی انتقام کا حصہ نہیں بننا چاہیے
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو امریکہ کے نائب صدر کے ساتھ ملاقات نہیں کرنی چاہیے‘
-
نوازشریف اس وقت صدر کے امیدوار ہیں، سینئر اینکر کا دعویٰ
-
مریم نوازشریف کے قدموں تلے اسٹیٹ منسٹر مریم اورنگزیب کا بیٹھنا، سوشل میڈیا پر مریم نوازاورنگیزب کو شدید تنقید کا سامنا
-
میری جان کو خطرہ ہے، نواز شریف اور شہباز شریف مجھے قتل کروا کر الزام طاہر القادری پر دھر دیں گے: گلو بٹ
-
وزیر اعظم گھر کی صفائی ضرور کریں انہیں کس نے روکا ہے اس بیانیئے سے پاکستان کا دنیا میں تماشہ نہ بنایا جائے ،ْچوہدری نثار علی خان
-
این اے 120 میں ن لیگ کی حمایت کرنے والے پروفیسر ساجد میر نے کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی مخالفت کر دی
-
آصف علی زرداری کے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لکھے جانے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد
-
آصف زرداری کی پی ٹی آئی کے رہنماء سید علی حسنین نقوی کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان پھر سے پیٹرول کی قلت کے بحران کے دہانے پر
-
عائشہ گلالئی کی نااہلی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
-
ن لیگ کا نواز شریف کی نا اہلی کی سزا معاف کرانے کے لئے صدر مملکت کو اپیل پر غور
-
’’ہن آرام ای ‘‘ ۔۔۔ریحام خان کا این اے 120کے نتائج پر دلچسپ پیغام
-
اسلام آباد،قطرحکومت کا پاکستانی عوام کیلئے مفت سیاحتی ویزے جاری کرنے کااعلان
-
عمران خان نظام کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں، سعید غنی
-
میرا خیال ہے اب شریف خاندان پرنیب ریفرنسزنہیں چلیں گے، بیرسٹرفروغ نسیم
-
محرم الحرام کا چاند 21 ستمبر کو نظرآنے کا امکان، یوم عاشور یکم اکتوبر کو متوقع
-
عوام کے ٹیکسوں پرچلنے والی اسمبلی کی کارروائی صرف40منٹ ہی چل سکی
-
تحریک انصاف نے گھر ٹھیک کرنے سے متعلق بیانات پر وزیر خارجہ اور داخلہ سے فوری جواب طلبی کا مطالبہ کر دیا
-
پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے،عسکری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی باتیں نہ کریں،ملک کو ایک بارپھرکلثوم نوازکی ضرورت ہے،کلثوم نواز کا وزیراعظم بننا شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد نہیں ... مزید
-
جڑانوالہ ،ْ بیوی نے غیرت کے نام پر شوہر کو قتل اور آشنا خاتون کو شدید زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.