نوازشریف اس وقت صدر کے امیدوار ہیں، سینئر اینکر کا دعویٰ

منگل 19 ستمبر 2017 21:41

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف لندن میں بیٹھ کرکیا سوچ رہےہیں اور انکی اگلی حکمت عملی کے حوالے سے پاکستان کے سینئر اینکر اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نیا انکشاف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ نوازشریف ، ایم کیو ایم لندن اور پیپلزپارٹی ایک ہی بیچ پر ہیں تاہم ان سب کی سوچ ایک دوسرے سے الگ نہیں ہے اور اب نوازشریف یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم تو نہیں بن سکتے لیکن صدر پاکستان بننے کے امیدوار ضرور ہیں۔

سینئر اینکر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اب پاکستان کے اگلے صدر بننے کے امیدوار ہیں اور اس حوالے سے نوازشریف کی پاس ایک پوری لابنگ ٹیم بیٹھی ہے جس کے ساتھ نوازشریف پوری مشاورت کررہے ہیں اور اگر اس حوالے سے صدرممنون حسین کو ہٹانا بھی پڑا تو نوازشریف صاحب ایسا بھی کرلیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :