عوام کے ٹیکسوں پرچلنے والی اسمبلی کی کارروائی صرف40منٹ ہی چل سکی

منگل 19 ستمبر 2017 22:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)عوام کے لاکھوں روپے کے ٹیکسوں پرچلنے والی خیبرپختونخوااسمبلی کارروائی کورم ٹوٹنے کے باعث صرف40منٹ ہی چل سکی ،منگل کو ہونے والا صوبائی اسمبلی کااجلاس 20منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تلاوت کلام کے بعد جب اپوزیشن نے اپنی بحث مکمل کی تو پی پی کی نگہت اورکزئی نے کورم کی نشاندہی کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران حکومت کی جانب سے 12 میں سے صرف دو وزراء عنایت اللہ اورامتیازشاہد ہی ایوان میں موجود تھے واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی جس کی کارروائی کے ایک دن کا خرچہ آٹھ سے دس لاکھ روپے بنتاہے، حکومتی اراکین اور وزراء کی عدم دلچسپی کاشکار ہے جسکے باعث عوام کے مسائل حل نہیں ہوپارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :