بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 4لاکھ 30 ہزارہو گئی

اتوار 24 ستمبر 2017 16:50

نیو یارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء) بنگلا دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 4لاکھ 30 ہزارہو گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر کا کہنا ہے کہ انٹر سیکٹر کوآرڈی نیشن گروپ کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار میں تشدد کی وجہ سے نقل مکانی کر کے بنگلا دیش پہنچنے والیروہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی تعداد چارلاکھ 30 ہزارہو گئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے کہا ہے کہ میانمار کی وزیرخارجہ اور حکومت کی مشیر اعلی کو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کے آپریشن کو فورا روکنا چاہئے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے میانمار کی حکومت سے مسلمانوں کے خلاف تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :