نیٹو کے قافلے پر خود کش حملہ، پانچ شہری زخمی

اتوار 24 ستمبر 2017 16:50

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء) نیٹو کے افغانستان میں قائم مشن نے تصدیق کی ہے کہ اٴْس کے ایک فوجی قافلے کو بارود سے بھری کار سے نشانہ بنانے کی کوشش میں 5 شہری زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اِس حملے کا نشانہ نیٹو مشن میں شامل ڈنمارک کا فوجی قافلہ تھا۔ کار بم دھماکے میں 5 عام شہریوں کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ افغانستان میں دفاعی اتحاد کے مشن کے ترجمان کیپٹن ولیم سالوِن نے تصدیق کی ہے کہ اس کار بم حملے میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ افغان دارالحکومت کی پولیس کے ترجمان کے مطابق حملہ ڈسٹرکٹ فائیو میں ہوا اور نیٹو قافلے کا معمولی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :