صومالیہ میںدہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحے سے بھری کشتی پکڑی گئی

الفاروق نام کی کشتی کو قبضے میں لے لیاجس میں مختلف قسم کے ہتھیار لدے ہوئے تھے، جن میں طیارہ شکن مشین گن، اے کے 47 رائفلیں، پستول اور کارتوس شامل ہیں،پولیس سربراہ

اتوار 24 ستمبر 2017 15:10

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء)صومالیہ میںدہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ،سیکورٹی فورسز نے اسلحے سے بھری کشتی پکڑلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے نیم سرکاری علاقے پنت لینڈ میں حکام نے بتایا کہ ایک کشتی جس میں اسلحہ بھرا ہوا تھا پکڑ لیا گیا ہے۔آبی وسائل کے قائم مقام پولیس سربراہ، محمد محمود حسن نے بتایا ہے کہ ہم نے الفاروق نام کی کشتی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس میں مختلف قسم کے ہتھیار لدے ہوئے تھے، جن میں طیارہ شکن مشین گن، اے کے 47 رائفلیں، پستول اور کارتوس شامل ہیں۔

حسن نے بتایا کہ پنت لینڈ پولیس نے سمندر میں کشتی کا پیچھا کیا، جب اس نے مریرو ساحلی علاقے کے قریب چھپنے کی کوشش کی، جو بساسو کے مشرق میں نو کلومیٹر دور واقع علاقہ ہے، جو خطے کی سب سے بڑی بندرگاہ والا کاروباری مرکز ہے۔

(جاری ہے)

حسن کے بقول، ''کشتی میں سے کچھ سامان اتارا جا چکا تھا اور جب سکیورٹی فورسز کے ارکان قریب آئے تو مشتبہ انداز سے کشتی نے غائب ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے۔برآمد کیے گئے اسلحے کی کھیپ صحافیوں کو دکھاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اس کی چھان بین کر رہے ہیں کہ کس نے کہاں سے یہ کھیپ روانہ کی تھی۔حسن کے الفاظ میں ''پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے آیا یہ سامان کس نے بھیجا اور کس کی ملکیت ہے۔ اس ضمن میں بہت جلد بیان جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :