بھارتی سیکیورٹی فورسزکا میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے روہنگیا مسلمانوں پرظلم

اتوار 24 ستمبر 2017 15:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء) بھارتی فوج سرحد پرمیانمار سے ہجرت کرکے آنے والے روہنگیا مسلمانوں پرٹوٹ پڑی،مرچوں کے اسپرے کے علاوہ اسٹن گرینیڈ کا استعمال کیاجانے لگا،ادھرانسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے میانمار حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی اور ظلم کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں۔

میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں پر سفاکی کی ساری حدیں پار کرتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جان و مال محفوظ نہیں اور ایسے میں میانمار فوج کے ظلم و ستم سے تنگ آکر روہنگیا مسلمان ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔کچھ بنگلا دیش کا رخ کررہے ہیں تو کئی بھارت کا ایسے میں بھارتی سیکیورٹی فورسز انہیں روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں۔بنگلادیش کی سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

ان روہنگیا مسلمانوں کو بھارت کا رخ نہ کرنے کے لیے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مرچوں کا اسپرے بھی شروع کردیا ہے ۔اسٹن گرینیڈ کا بھی استعمال ہورہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سیٹلائٹ تصویریں ظاہر کرتی ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی اور ظلم کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں۔میانمار حکومت کو شک کا فائدہ دینے کی مہلت اب ختم ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :