جوہری معاہدے سے نکلنے کا آپشن موجود ہے ،جواد ظریف

اتوار 24 ستمبر 2017 16:50

تہران۔ 24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء) ۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کی جانب سے ممکنہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس بھی جوہری معاہدے سے نکلنے اور پر امن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام کی سمت واپس جانے سمیت کئی آپشن موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی ٹیلی ویڑن چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کے اس سوال کے جواب میں کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے پر ایران کا کیا رد عمل ہو گا کہا کہ اس صورت میں ایران کے پاس متعدد آپشن موجود ہیں کہ جن میں سے جوہری معاہدے سے نکلنے اورپر امن مقاصد کے حصول کیلئے جوہری پروگرام کی سمت واپس بھی شامل ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنی فوجی اور میزائلی ضروریات اور سازوسامان خود بناتا ہے اور اسی وجہ سے یورپ اور امریکا سیخ پا ہو رہے ہیں۔محمد جواد ظریف نے کہا کہ وہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ میرے خیال میں یہ امریکی صدر ٹرمپ کیلئے بہتر ہو گا کہ وہ حقائق کو جاننے، سمجھنے اور اس پر توجہ دینے کی کوشش کرے۔