شمالی کوریا میں امریکا مخالف عوامی ریلی، ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

ریلی اس کا ثبوت ہے کہ ملک کی عوام دشمن کو نابود کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں،رہنما حکمروان ورکرز پارٹی

اتوار 24 ستمبر 2017 15:10

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء)کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں امریکا مخالف ریلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ شمالی کوریائی نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق اس ریلی میں زندگی کے ہر طبقے کے افراد شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حکمران ورکرز پارٹی کی پیونگ یانگ سٹی کمیٹی کے نائب چیئرمین چو ہاک چول نے کہا کہ یہ ریلی اس کا ثبوت ہے کہ اس ملک کی عوام دشمن کو نابود کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ چول نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریائی عوام امریکی سامراجیت اور جارحیت پسندی کو دنیا بھر سے ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس ریلی میں طاقتور ملکی لیڈر کم جونگ ان کا ایک بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا۔