داعش کے جنگجوؤں کی میدانِ جنگ میں شامی فوج کی بمباری سے موت کی ویڈیو

ویڈیو میں داعش کے جنگجو بکتر بند گاڑی کے پچھلے حصے میں کھڑے نظر آرہے تھے اور ان کے پاس ایک سب مشین گن بھی تھی،رپورٹ

اتوار 24 ستمبر 2017 17:30

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء)شام میں داعش کے تین جنگجوؤں کی میدان ِجنگ میں اسدی فوج کی ٹینک سے بمباری سے موت کی ایک ویڈیو گذشتہ ہفتے منظر عام پر آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کوئی اور نہیں بلکہ خود داعش کے جنگجو ہی ’’گو پرو کیمرے‘‘ کے ذریعے فلما رہے تھے۔انھوں نے یہ کیمرا اپنی فوجی بکتر بند گاڑی میں نصب کررکھا تھا۔

یہ فوجی بکتر بند گاڑی شامی فوج اور حزب اللہ کی ملکیتی تھی مگر یہ داعش کے جنگجوؤں نے چھین لی تھی اور ان کے زیر استعمال تھی۔اس ویڈیو میں داعش کے جنگجو بکتر بند گاڑی کے پچھلے حصے میں کھڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے پاس ایک سب مشین گن بھی ہے۔وہ کسی کھلے میدان میں چلتے ہوئے جا رہے ہیں ۔اس دوران اچانک انھیں سامنے سے شامی فوج کا ایک ٹینک آتا ہوا دکھا ئی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں داعش کے دو جنگجو بکتر بند گاڑی کے اوپر نظر آرہے ہیں اور وہ گاڑی چلانے والے اپنے تیسرے جنگجو ساتھی ڈرائیور کو ہدایات جاری کررہے ہیں ۔ وہ اس کو کبھی دائیں اور کبھی بائیں جانب جانے کا کہہ رہے ہیں اور ٹینک ، ٹینک کی آوازیں نکال رہے ہیں۔جب انھیں یہ احساس ہوجاتا ہے کہ اب وہ شامی فوج کے ٹینک کی زد میں ہیں تو وہ اپنے ریڈیو کے ذریعے ٹینک شکن یونٹس کی کمک طلب کرتے ہیں لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔شامی فوج کا ٹینک ان کی گاڑی کو ایک بم سے نشانہ بنا دیتا ہے اور پھر ایک زور دار دھماکا ہوتا ہے اور ان کے چیتھڑے اڑ جاتے ہیں۔ یہ ویڈیو بعد میں اس تباہ شدہ گاڑی سے ملی تھی اور شامی فوج اب اس کو اپنی جنگی کامیابی اور پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :