پیپلزپارٹی کا پنجاب میں نومبر سے پھر جلسوں کا آغاز کر نے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین خطاب کر یں گے‘5 نومبر کو لیہ اور 17 نومبر کو ہارون آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے‘ذرائع

اتوار 24 ستمبر 2017 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء) پیپلزپارٹی کا پنجاب میں نومبر سے پھر جلسوں کا آغاز کر نے کا فیصلہ ‘پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین خطاب کر یں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے جلسوں کی تاریخوں کے معاملات کو حتمی شکل دیدی ہے جسکے مطابق بلاول بھٹو 5 نومبر کو لیہ اور 17 نومبر کو ہارون آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے جبکہ3دسمبر کو رحیم یارخان اور 17دسمبر کو میلسی میں جلسے سے خطاب کر یں گے اور اس حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔