مسلم لیگ ن کا نوازشریف کودوبارہ پارٹی صدربنانے کافیصلہ

اتوار 24 ستمبر 2017 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء)مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کودوبارہ پارٹی صدربنانے کافیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کودوبارہ پارٹی صدربنانے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے ۔اس لئے قومی اسمبلی سے پولیٹیکل پارٹیزایکٹ میں ترمیم منظورہونے تک مشاورت جاری رہے گی ،مشاورت کے بعدنوازشریف کومسلم لیگ ن کاصدرمنتخب کرلیاجائیگا۔