گجرات ، 50 بیوہ غریب دیہی خواتین میں 100 بھیڑ بکریاں مفت تقسیم کرنے کی تقریب

اتوار 24 ستمبر 2017 22:20

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق تحصیل گجرات میں 50 بیوہ غریب دیہی خواتین میں 100 بھیڑ بکریاں مفت تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر،میجر معین نواز ، ایڈیشنل سیکریڑی لائیو سٹاک سردار واشق حسین ڈوگر، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک پنجاب ڈاکٹرغلام محمد گل، ڈائریکٹرلائیوسٹاک گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر محمد یونس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رانا واجد ارشد خاں موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل گجرات کی 50 بیوہ غریب دیہی خواتین میں 100 بھیڑ بکریاں قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل(توسیع) لائیوسٹاک ڈاکٹرغلام محمد گل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیو سٹاک کے ذریعے بیوہ غریب دیہی خواتین میں جانور مفت تقسیم کرنے کا احسن اقدام بنیادی طور پر ان کے لئے با عزت روزگار کا اہتمام ہے،جس سے وہ اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ضلع گجرات میں اس سے پہلے 150 دیہی غریب خواتین میں ویہڑیاںجھوٹیاںاور 184 بھیڑیں اور 400 بطخیں مفت تقسیم کیں اور 2755 پولٹری یونٹس رعایتی نرخوں پر فراہم کئے گئے۔محکمہ لائیوسٹاک مستقبل میں ان جانوروں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور میجر معین نواز نے اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کی کاوشوں کو سراہا اور تمام خواتین کو مبارک باد پیش کی او ر کہا کہ ان بھیڑبکریوں کی بہتر پرورش سے نا صرف ان کی غربت میں کمی آئے گی بلکہ تعلیم کے شعبہ میں بھی بہتری آئے گی اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر اور با عزت روز گار کے مواقع میسر آئیں گے،اور محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو محنت اور احسن انداز سے سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :