عمران خان میں قائد حزب اختلاف بننے کی اہلیت نہیں ، چیئرمین تحریک انصاف لیاقت جتوئی اور اعظم سواتی جیساالیکشن کمشنر چاہتے ہیں،پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی

اتوار 24 ستمبر 2017 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان میں قائد حزب اختلاف بننے کی اہلیت نہیں ، چیئرمین تحریک انصاف لیاقت جتوئی اور اعظم سواتی جیساالیکشن کمشنر چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو سینیٹر سعید غنی نے عمران خان کے خورشید شاہ کے خلاف بیانات کے ردعمل میںکہا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ہر قدم پر پی ٹی آئی کی عزت بچائی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قائد حزب اختلاف پر تنقید زیب نہیں دیتی۔