شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کی غرض سے پیانگ یانگ جانے کے لیے تیار ہوں‘ سابق امریکی صدر جمی کارٹر

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:31

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کی غرض سے وہ پھر پیانگ یانگ جانے کے لیے رضا مند ہیں۔

(جاری ہے)

نیو یارک ٹائمز سے گفتگو میں 93 سالہ جمی کارٹر نے کہا کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مطلع کر دیا ہے کہ اگر سفارتکاری کے لیے ان کی ضرورت ہے تو وہ شمالی کوریا جانے کو تیار ہیں۔ یاد رہے کہ جمی کارٹر سن 1994ء میں بھی شمالی کوریا گئے تھے جب انہوں نے اس کمیونسٹ ریاست کے موجودہ رہنما کے دادا کم ایل سونگ کیساتھ جوہری مذاکرات کیے تھے۔ ڈیموکریٹ کارٹر سن 1977ء تا 1981ء تک امریکی صدر کے عہدے پر فائر رہے۔