ترک صدر طیب اردوان نے امریکا کو غیر مہذب ملک قرار دیدیا

جہاں مجھے مدعو کیا گیا وہاں اس ملک نے میرے محافظوں کی گرفتاری کے احکام جاری کیے،تہذیب امریکا کے پاس سے بھی نہیں گزری، ترک صدر طیب اردوان کا تقریب سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 16:00

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء)ترک صدر طیب اردوان نے امریکا کو غیر مہذب ملک قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں مجھے مدعو کیا گیا وہاں اس ملک نے میرے محافظوں کی گرفتاری کے احکام جاری کیے،تہذیب امریکا کے پاس سے بھی نہیں گزری۔

(جاری ہے)

استبول میں ایک تقریب سے خطاب میں صدر طیب اردوان امریکا پر پھر برس پڑے، بولے امریکا میں ان کے محافظوں کے خلاف وارنٹ گرفتار جاری کیے گئے، یہ وہی امریکا ہے جہاں انہیں مدعو کیا گیا۔

انہوں نے کہا امریکی خود کو جمہوریت کا گہوارہ کہتے ہیں جبکہ حققیت یہ ہے کہ تہذیب ان کے پاس سے بھی نہیں گزری۔ یاد رہے کچھ دن قبل ہی امریکی سفارت خانے نے ترکی کے لیے ویزے معطل کیے تو جواب میں ترکی نے بھی تمام امریکی شہریوں کے لیے ترکی کے دروازے بند کر دیئے۔