مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد ،بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد ،بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا۔ گزشتہ روز ر مٹھی میں 41، ٹنڈوجام، چھور 40، لسبیلہ ، سبی، حیدر آباد اور تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :