اسپین نے کاتالونیا کی خودمختاری معطل کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ، بارسلونا میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

ا سپینی وزیر اعظم نے غیرمعمولی اقدامات شروع کرنے کا الزام کاتالونیا کے علیحدگی پسندوں پر عائد کر دیا اسپین کے غیر قانونی اقدامات کو کاتالونیا کے عوام تسلیم نہیں کریں گے،کاتالونیا کے رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:30

بار سلونا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) اسپین نے کاتالونیا کی خودمختاری معطل کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ، بارسلونا میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ا سپینی وزیر اعظم نے غیرمعمولی اقدامات شروع کرنے کا الزام کاتالونیا کے علیحدگی پسندوں پر عائد کیا ہے۔ بارسلونا حکومت کے فیصلے سے کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے تمام انتظامی اختیارات میڈرڈ حکومت کو منتقل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ا سپینی وزیراعظم نے کاتالونیا کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے، کارلیس پوج ڈیمونٹ کی حکومت برخاست کرنے اور نئے انتخابات اگلی6 ماہ میں کرانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔دریں اثنااسپینی وزیر اعظم کے اقدامات کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہر کیا ۔کاتالونیا کے رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ نے کہا ہے کہ اسپین کے غیر قانونی اقدامات کو کاتالونیا کے عوام تسلیم نہیں کریں گے۔یہ دورِ آمریت کے بعدکاتالونیا کے عوام پر ہونے والا اب تک کا بدترین حملہ ہے۔