ایرانی ملیشیا گروہ عراق سے نکل جائیں‘ امریکی وزیر خارجہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:31

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی ملیشیا گروہ عراق سے نکل جائیں۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران بروز اتوار انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ اب ختم ہونے کو ہے اس لیے ایرانی جنگجو گروہوں کو اب عراق سے نکل جانا چاہیے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ تمام غیر ملکی جنگجوؤں کو اب عراق چھوڑ دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ ریکس ٹلرسن نے اتوار کے دن ہی خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔

متعلقہ عنوان :