کر پشن لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل کی ’’ماں ‘‘ہے‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان

احتساب کے معاملے پر کسی کو معافی نہیں ملنا چاہیے سب کا بلاتفر یق احتساب وقت اور ملک کی ضرورت ہے ‘جمہو ریت لازم ہے مگر جمہوریت کی آڑ میں کر پشن آمر یت سے بدتر ہے ملک میں کر پشن کی وجہ سے ہی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور ظلم ناانصافی جیسے مسائل ہیں ‘گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ کر پشن لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل کی ’’ماں ‘‘ہے ‘احتساب کے معاملے پر کسی کو معافی نہیں ملنا چاہیے سب کا بلاتفر یق احتساب وقت اور ملک کی ضرورت ہے ‘جمہو ریت لازم ہے مگر جمہوریت کی آڑ میں کر پشن آمر یت سے بدتر ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ ملک میں کر پشن کی وجہ سے ہی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور ظلم ناانصافی جیسے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے سب سے پہلے کر پشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کر نا ہوگا جو صرف ملک میں شفاف احتساب سے ہی ممکن ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک جماعت یا فرد کا نہیں بلکہ میں ہر طبقے اور ہر جماعت سے تعلق رکھنے والوں کا احتساب کر نا ہوگا ورنہ ملک میں احتساب بھی متنازعہ رہیگا اور پاکستان بھی کبھی ترقی نہیں کر یگا ۔انہوں نے کہا کہ جمہو ریت کی بات کر نیوالوں کو کر پشن کے خلاف بھی آواز بلند کر نا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :