ہماری سینیٹ کی سیٹ سازش سےپیپلزپارٹی کودینےکی کوشش کی جارہی ہے،فاروق ستار

شکایات کانوٹس نہ لیاتو مستعفی ہوجائیں گے،ارکان اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے لے لیے ہیں،ہمیں وفاق سے باہرپھینکنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،ارکان سے کہادباؤ ہے توبتائیں ہم وزیراعظم اور آرمی چیف سے بات کریں گے۔کنوینئرایم کیوایم کی گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء): ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئرفاروق ستارنے خبردارکیاہے کہ ہماری سینیٹ کی سیٹ سازش سے پیپلزپارٹی کودینے کی کوشش کی جارہی ہے،ارکان اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے لے لیے ہیں،شکایات کانوٹس نہ لیاگیاتوقومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے مستعفی ہوجائیں گے،ہمیں وفاق سے باہرپھینکنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،ارکان سے کہہ دیاکہ اگردباؤ ہے توبتائیں ہم وزیراعظم اور آرمی چیف سے بات کریں گے۔

انہوں نے پارٹی اجلاس کے بعدآج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے منتخب سے پوچھاہے کہ ارکان کووفاداری تبدیل کرنے کیلئے کہیں سے فون آرہے ہیں توہمیں آگاہ کریں۔اگرارکان پردباؤ ہے توبتائیں ہم وزیراعظم اور آرمی چیف سے بات کریں گے۔

(جاری ہے)

ہمیں وفاق سے باہرپھینکنے کی منصوبی بندی کی جارہی ہے۔فارق ستارنے کہاکہ وفاداریوں کوتبدیل کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔

ہمارے ارکان کووفاداری تبدیل کرنے پرمجبورکیاجارہاہے۔آج تمام ارکان کوآخری موقع دیاہے کہ اگرکوئی رکن اپنی مرضی سے جاناچاہتاہے توچلاجائے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ لندن سے علیحدہ ہوئے ایک سال ہوگیا۔ہم سمجھتے ہیں کہ فیصلے کی گھڑی آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے ہمارامینڈیٹ چھیناجارہاہے۔ہماری ایک ایک سیٹ کم کی جارہی ہے۔ہماری سینیٹ کی سیٹ کوخطرہ ہے۔

یہ سیٹ پیپلزپارٹی کودینے کی کوشش کی جارہی ہے۔فاروق ستارنے کہاکہ پی ایس پی بھی نقصان پہنچارہی ہے۔سینیٹ میں پی ایس پی سے مہاجروں کونقصان ہوگا۔پی ایس پی بتائے کہ ان کئے پاس مہاجروں کی بہتری کیلئے کیا پالیسی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاق سے باہرپھینکنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ارکان اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے لے لیے ہیں،شکایات کانوٹس نہ لیاگیاتوقومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے مستعفی ہوجائیں گے۔استعفوں کابراہ راست اثرمارچ میں سینیٹ الیکشن پرپڑے گا۔