ڈی این اے ٹیسٹ سے انتہائی مطلوب فلپائنی دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:30

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) امریکی اور فلپائنی حکام نے مشترکہ طور پر تصدیق کی ہے کہ مراوی میں عسکری آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد اِسنیلون ہاپیلون عرف ابو عبداللہ فلپائنی یقینی طور پر مارا گیا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تصدیق ہاپیلون کی لاش کے ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ڈی این اے ٹیسٹ فلپائنی فوج کی درخواست پرامریکی ریاست ورجینیا کے ایک مرکز میں کیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والا فلپائنی جنگجو امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ ہاپیلون اور عمر خیام ماؤتے کو مراوی شہر میں فلپائنی فوج کے چار ماہ سے جاری آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ فلپائن کے جنوبی حصے میں علیحدگی پسند مسلح تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :