نواز شریف کی معافی ہو سکتی ہے اگر وہ اپنے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کا پیسہ وطن واپس لے آئیں،ارشد شریف

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء):تجزیہ کار ارشد شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ایک صورت میں بچت ہو سکتی ہے اگر وہ اپنے اثاثہ جات ،منی لانڈرنگ کا پیسہ،آف شور کمپنیاں ،تمام کچھ وطن واپس لا کر قوم سے معافی مانگ لیں تو اس صورت میں ان کی بچت ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے نواز شریف کو تین دفعہ وزیراعظم بنایا ہے اوراگر وہ یہ کہتے ہیں کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے تمام سازشیں ختم ہو جائیں گی اگر ملک سے لوٹی ہوئی رقم وہ وطن واپس لے آئیں اور قوم سے معافی مانگ لیں پھر شاہد ان کو یہ قوم اور نظام معاف کر دے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :