سوشل میڈیا کے بغیر شاید میں یہاں تک نہ پہنچ سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:31

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطوں خصوصاً ٹوئٹر کے باقاعدگی سے استعمال کا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شاید اس کے بغیر وائٹ ہاوس تک پہنچنے کی دوڑ نہ جیت سکتے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فوکس بزنس نیٹ ورک کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ سماجی رابطوں کی سائٹ کے ذریعے غیر منصفانہ میڈیا کی بجائے براہ راست بات اپنی بات پہنچا سکتے ہیں۔

ٹوئٹ کرنا ٹائپ رائٹر کے جیسے ہے،جب بھی میں کچھ لکھتا ہوں، آپ فوراً اسے اپنے شو میں لے آتے ہیں،مجھے شک ہے کہ اگر سوشل میڈیا استعمال نہ کرتا تو میں یہاں تک پہنچ بھی سکتا تھا۔ٹرمپ نے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹس کو ایک بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہجب کوئی میرے بارے میں کچھ کہتا ہے، تو میں فوراً اس پر اظہار کرتا ہوں۔ دوسری صورت میں میں ایک لفظ بھی نہ پہنچا پاتا۔

متعلقہ عنوان :