حکومت مجھے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے

مشائخ کو مریدوں سمیت سڑکوں پر نکلنے کی کال دی تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گاپیر سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 دسمبر 2017ء)پیر سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ حکومت مجھے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے میں نے مشائخ کو مریدوں سمیت سڑکوں پر نکلنے کی کال دی تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا خدا کرے دھرنہ دینے کی نوبت نہ آئے رانا ثناء اللہ کے استعفی تک ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رہے گا ارکان اسمبلی استعفے دیتے رہیں گے ملک بھر کے مشائخ میرے ساتھ رابطے میں ہیں رانا ثناء اللہ نے تجدید ایمان نہ کر کے اپنی آخرت خراب کر لی اس کی کی سرپرستی کرنے والے برابر کے مجرم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات میں کیا اس موقعہ پر پنجاب اسمبلی کے مستعفی رکن صاحبزادہ نظام الدین سیالوی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ختم نبوت کے غداروں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے استعفے پانچ سے پچاس ہوتے دیر نہیں لگے گی۔