سپریم کورٹ :شرجیل میمن نے درخواست ضمانت کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 دسمبر 2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے اشتہارات کرپشن کیس میں درخواست ضمانت کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست ضمانت کی سماعت 15 دسمبر کو کی جائے، جمعرات کو دائر کی گئی درخواست میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات نے موقف اپنایا ہے کہ وہ سخت بیمار ہیں ، جیل میں متعلقہ علاج کے لیے سہولیات موجودہ نہیں ہیں، درخواست میں کہا ہے کہ شرجیل میمن کی بیماری کی تصدیق سنٹرل جیل کراچی کے میڈیکل آفیسرزبھی کر چکے ہیں اور سپریم کورٹ شریک ملزمان کو عبوری ضمانتیں دے چکی ہے درخواست پر سماعت 15 دسمبر کو کی جائے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گء ہے کہ حتمی فیصلے تک شرجیل میمن کو عبوری ضمانت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :