اراکین اسمبلی کی طرف سے نصیبولال کے گانے ایوان میں سننے پر ڈپٹی سپیکر نے ممبران کو جھاڑ پلادی

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 دسمبر 2017ء) اراکین اسمبلی کی طرف سے نصیبولال کے گانے ایوان میں سننے پر ڈپٹی سپیکر نے ممبران کو جھاڑ پلادی، کیونکہ نصیبولال کے گانے فحش ہوتے ہیں جس میںغیراخلاقی زبان اور شاعری استعمال کی گئی ہے، پارلیمنٹ ہائوس ملک میں قانون سازی کا سب سے بڑا ادارہ ہے البتہ اراکین اسمبلی کا اجلاس کی کاروائی میں دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ اراکین اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل گانے سننے پر مصروف نظر آتے ہیں، گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید سخت غصہ میں تھے جب اراکین اسمبلی اجلاس کی کاروائی سے قطع نظر اپنی غیر ضروری سرگرمیوں میں مصروف تھے، ڈپٹی سپیکر نے رکن اسمبلی محبوب عالم کو سخت الفاظ میں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ آپ کافی دیر سے موبائل پر فحش گانے سن رہے ہیں جس سے ایوان کی کاروائی متاثر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نصیبو لال کے گانے منجھی تلے ڈانگ پھیرداپر پابندی عائد کرنے کیلئے مختلف عدالتوں میں بھی مقدمات دائر کئے گئے تھے جبکہ اداکارہ نرگس نے نصیبولال کے گانوں پر فحش ڈانس کرکے شہرت کررکھی ہے۔شمیم محمود

متعلقہ عنوان :