نیب ایگزیکٹو بورڈکا وزیر خزانہ اسحاق ڈا ر کے ریڈ نوٹس جاری کرنے اور انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے واپس لانے کا فیصلہ
سینیٹر ڈارکو کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکے، احتساب عدالت نے پہلے ہی اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا ہے، اجلاس کو بریفنگ میٹرو بس ملتان ، نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد اور پنجاب میں 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے قیام میں کرپشن کے الزامات پر 8انکوائریوں اور 2انویسٹی گیشنز کی بھی باقاعدہ منظوری ایگزیکٹو بورڈ نے پہلی انکوائری کی منظوری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کے خلاف نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں مبینہ طور پر بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سپیشل بیگج ہینڈلنگ سسٹم پسنجر ٹرمینل بلڈنگ کے ٹھیکہ کے اجراء میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن پر دی،دوسری انکوائری کی ایگزیکٹو بورڈ نے تمام شواہد کا مکمل جائزہ لینے کے بعد منظوری دی جس میں پنجاب میں مبینہ طور پر56غیر قانونی پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے قیام اور ان میں اربوں روپے کی بدعنوانی اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا الزام ہے،تیسری انکوائری کی منظوری پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران واہلکاروں کی طرف سے پی آئی اے کے سابق سی ای او کی طرف سے پی آئی اے کا طیارہ A310 غیر قانونی طور پر جرمنی لے جانے پر دی گئی ،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ا جلاس میں فیصلے
جمعرات 14 دسمبر 2017 21:25
(جاری ہے)
ایگزیکٹو بورڈ نے پہلی انکوائری کی منظوری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کے خلاف نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں مبینہ طور پر بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سپیشل بیگج ہینڈلنگ سسٹم پسنجر ٹرمینل بلڈنگ کے ٹھیکہ کے اجراء میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن پر دی۔
دوسری انکوائری کی ایگزیکٹو بورڈ نے تمام شواہد کا مکمل جائزہ لینے کے بعد منظوری دی جس میں پنجاب میں مبینہ طور پر56غیر قانونی پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے قیام اور ان میں اربوں روپے کی بدعنوانی اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔تیسری انکوائری کی منظوری پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران واہلکاروں کی طرف سے پی آئی اے کے سابق سی ای او کی طرف سے پی آئی اے کا طیارہ A310 غیر قانونی طور پر جرمنی لے جانے اور بعد ازاں کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کے علاوہ حکومت پاکستان کو 500ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ چوتھی انکوائری کی منظوری حبیب بینک لمیٹڈ نیویارک برانچ امریکہ اور حبیب بینک ہیڈکوارٹرز اور دیگر کے خلاف دی گئی۔ اس کیس میں حبیب بینک پر مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے، امریکہ حبیب بینک نیویارک برانچ کو پہلے ہی 225ملین امریکی ڈالر جرمانہ کر چکا ہے۔پانچویں انکوائری کی منظوری ارشاد احمد میمن چیف انجینئر محکمہ آبپاشی سکھر کے خلاف دی گئی اس کیس میں ملزم پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور بدعنوانی کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ چھٹی انکوائری کی منظوری ڈاکٹر پروین نعیم شاہ وائس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور اور دیگر کے خلاف دی گئی، اس کیس میں ملزمان پر مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے، اختیارات کا ناجائز استعمال اور سنگین بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ساتویں انکوائری کی منظوری نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن ڈسٹرکٹ لاڑکانہ، خیبرپور، سکھر ،روہڑی اور دیگر افسران و اہلکاروں کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال، فنڈ میں خرد برد اور قومی خزانے کو تقریباً190 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ آٹھویں انکوائری کی ایگزیکٹو بورڈ نے تمام شواہد کا مکمل جائزہ لینے کے بعد منظوری دی جس میں ملتان میں میٹرو بس پروجیکٹ میں مبینہ طورپر اربوں روپے کی بدعنوانی، سرکاری فنڈز کے ناجائز استعمال اور پیپرا رولز قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے دو انوسٹی گیشن کی منظوری دی، پہلی انویسٹی گیشن کی منظوری سابق ایم پی اے نصر اللہ بلوچ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریکارڈ میں ردوبدل پر دی گئی اور دوسری انویسٹی گیشن کی منظوری پاک پی ڈبلیو ڈی لاڑکانہ کے افسران و اہلکاروں کے خلاف سرکاری فنڈز میں خرد برد اور قومی خزانے کو 26.595ملین روپے نقصان پہنچانے پر دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے اسحاق ڈار کے ریڈ نوٹس جاری کرنے اور ان کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کو کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ احتساب عدالت نے پہلے ہی اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 14 دسمبر 2017 کی مزید خبریں
-
نیب ایگزیکٹو بورڈکا وزیر خزانہ اسحاق ڈا ر کے ریڈ نوٹس جاری کرنے اور انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے واپس لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی: سمیع ابراھیم
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے حالہ ڈینگی وباء سے جان بحق 65افراد میں سے 35افراد کو معاوضے کے چیک فراہم کردیئے
-
تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے عدالتِ عظمیٰ سے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن کی کرپشن کا از خود نوٹس لینے کی اپیل کردی،
-
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چار سال کی مسلسل کوششوں سے ملک کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کیا ، نواز شریف
-
سپیکر کے بیان پر مختلف باتیں کی جا رہی ہیں، ان کا کردار ہمیشہ غیر جانبدارانہ رہا ہے، طلال چودھری
-
سانحہ قصبہ و علیگڑھ میں سفاک دہشت گردوں نے گھنٹوں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ، خواتین ، بچوں ،بزرگوں اورنوجوانوں کو زندہ جلایا ، فاروق ستار
-
تعلیمی معیار میں پنجاب تیسرے،خیبرپختونخوا پانچویں نمبر پر ہے،این جی اوالف اعلان کی رپوٹ
-
امت مسلمہ اس وقت سخت آزمائش سے دوچار ہے، استعماری و طاغوتی طاقتیں امریکی چھتری تلے متحد ہوکر مسلمانوں پر پل پڑی ہیں ،سینیٹر سراج الحق
-
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن سندھ اسمبلی شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ،صوبائی وزیر خلیل طاہر سند ھو
-
لاہور ہا ئیکورٹ بار نے کل ملتان میںوکلاء پر مقدمات درج کرنے کے خلاف ہڑتال کی کال
-
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں چوہدری برادران نے نیب کیلئے جواب تیارکرلیا،( کل )پیش ہوں گے
-
بلاول بھٹو 24سال بعد کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں والدہ بے نظیر بھٹو کی جگہ جیالوں سے مخاطب ہوں گے
-
ملک اب بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ، صورت حال افسوسناک ہے، نواز شریف
-
اسحاق ڈارکے ضامن علی قدوسی کی منقولہ جائیداد ضبط کر لی گئی
-
لاہور ، حلف کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم ، سات وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا
-
کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتمادبڑھاہے، ممنون حسین
-
بھارتی وزیراعظم مودی نے تحریک انصاف کے رہنما خورشید قصوری پر بھارتی ریاست گجرات کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کا الزام
-
اقتصادی تعاون تنظیم نے ویژن 2025 کا اعلان کردیا
-
پاکستان جس جگہ کھڑا ہے وہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہے،عمران خان
-
پاکستان نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن کو کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو ویزہ جاری کرنے ہدایت کردی
-
بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہترین کیلئے مسلم لیگ ن اقدامات اٹھاررہی ہیں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواںہے حکومتی پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام مثبت تبدیلی ..
-
سپریم کورٹ :شرجیل میمن نے درخواست ضمانت کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی
-
تعلیم میں سرمایہ کاری قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،
-
شر یف خاندان کیخلاف مقدمات سیاسی ، ناانصافی کیخلاف آوازبلند کی جائے گی، نوازشریف سے لندن میں وزیر اعظم اور دیگر رہنمائو ں کی ملاقات میں اتفاق
-
وزیراعلیٰ کالندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب، اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت
-
اراکین اسمبلی کی طرف سے نصیبولال کے گانے ایوان میں سننے پر ڈپٹی سپیکر نے ممبران کو جھاڑ پلادی
-
شیخ صاحب ، آجائیں دیہاڈی کھری کرلیں، رانا حیات خان
-
دوسری بیوی کو گھر لانے کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے میں ایمبولینس میں پیدا ہونے والی بچی سردی سے ٹھٹھر کر ہی مر گئی
-
2013میں پی آئی اے حالات بہت خراب تھے ، اب خسارہ کم ہے، پہلے ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے ٹرینیں رک جاتی تھیں ،جو شور مچا رہے ہیں وہی قرضے چھوڑ کر گئے ہیں
-
جناح کیپ پہننے سے حلیہ بدل سکتا ہے سوچ نہیں ، عمران نیازی ذہنی طور پر طالبان ہیں ، جناح کیپ پہننے سے ان کی اصلیت نہیں بدل سکتی،پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا عمران نیازی کے خطاب پر ردعمل کا اظہار
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،کیپٹن صفدر کی ضمانت پر رہائی کے خلاف نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
حکومت مجھے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے
-
پا کستان تحریک انصاف فیصل آباد کے پہلے ضلعی صدر پیپلز پارٹی میں شامل
-
جاپان میں ملازمین کی تنخواہیں بِٹ کوائن کے ذریعے ادا کی جائیں گی
-
سعودیہ،امارات کا سرحدپار سودوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا فیصلہ
-
دہشت گرد کابل کے بجائے اسلام آباد کو نشانہ بنا سکتے ہیں، ریکس ٹلرسن
-
برطانیہ ، سینے سے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کا آپریشن
-
فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دے سکتے ہیں، شاہ سلمان
-
امریکی کمپنی ’گوگل‘ نے پہلی بار براعظم ایشیا میں چین کے اندر اپنا پہلا سینٹر کھول لیا
-
شاہ سلمان اور شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی مسکراہٹیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،شہریوں کا غیر معمولی اظہار پسندیدگی
-
سعودی شہری نے سانپ کو چائے پینے پر لگا دیا
-
سعودی عرب میں غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،گرفتارافرادکی تعداد 194089ہوگئی
-
ہندو، ہندی، ہندوستان کی بنیاد پر حکومت نہیں چل سکتی، اسدالدین اویسی
-
بین الاقومی این جی او نے میانمار حکومت کو بے نقاب کردیا
-
سعودی ولی عہد نیتن یاہو کو ریاض آنے کی دعوت دیں، اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر
-
او آئی سی اجلاس میں صدر وینزویلا کی شرکت پر سب حیران
-
یمن میں تخریبی کردار، ایران پر امریکا کی آئندہ پابندیوں پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.