سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی: سمیع ابراھیم

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 دسمبر 2017ء) سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار سمیع ابراھیم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے کیس کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سمیع ابراھیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی۔ بظاہر یوں ہی لگ رہا ہے کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ جبکہ جہانگیر ترین کا کیس چونکہ کچھ پیچیدگیوں کا شکار ہے اس لیے ان کے کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ جے آئی ٹی تشکیل دے دی گی۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف دائر کیے گئے کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ چیف جسٹس کی سربراہی میں کل بروز جمعہ کو سنائی گی۔