ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن سندھ اسمبلی شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 دسمبر 2017ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن سندھ اسمبلی شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد پاشا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی کے بھی رکن ہیں۔ انہیں بہادرآباد کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ شاہد پاشا سے سے قبل بھی گزشتہ برس رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ شاہد پاشا پر کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔