ہندو، ہندی، ہندوستان کی بنیاد پر حکومت نہیں چل سکتی، اسدالدین اویسی

اردو زبان میں ہی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائوں گا، بھارت ایک سے زائد زبان بولنے والوں کا ملک ہے، اسے صرف ہندو اور ہندی تک محدود نہیں رکھا جاسکتا، کوئی بھی منتخب رکن حلف اردو یا کسی اور زبان میں اٹھاسکتا ہے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 دسمبر 2017ء)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندو، ہندی اور ہندستان کی بنیاد پر حکومت نہیں چلائی جاسکتی، میں اردو زبان میں ہی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائوں گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 3 انتخابات میں رکن منتخب ہونے پر حلف اردو میں اٹھایا اور وہ چوتھی بار 2019 میں بھی اردو میں ہی حلف اٹھائیں گے۔

اویسی کا کہنا تھا کہ بھارت ایک سے زائد زبان بولنے والوں کا ملک ہے۔ اسے صرف ہندو اور ہندی تک محدود نہیں رکھا جاسکتا۔ اور نہ ان بنیادوں پر حکومت چلائی جاسکتی ہے۔ کوئی بھی منتخب رکن حلف اردو یا کسی اور زبان میں اٹھاسکتا ہے۔اویسی ایک خبر پر تبصرہ کر رہے تھے۔ خبر کے مطابق علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کے منتخب ارکان میں سے بی ایس پی کے ایک رکن نے حلف اردو میں اٹھایا تو بی جے پی کے ارکان نے اعتراض کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :