دوسری بیوی کو گھر لانے کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:27

راجن پور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 دسمبر 2017ء)دوسری بیوی کو گھر لانے کی اجازت نہ ملنے پر 20سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی، تفصیلات کے مطابق تحصیل جام پور کے نواحی علاقہ بستی چھینہ کے رہائشی محمدشملہ قوم احمدانی کے 20سالہ بیٹے محمدکاشف نے ملتان میں دوسری شادی کی ، دونوں میاں بیوی آبائی گھر میں رہنا چاہتے تھے مگر پہلی بیوی اس بات پر راضی نہ تھی اور دوسری بیوی کو گھر لانے پر خودکشی کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی، گزشتہ روز محمدکاشف نے دل برداشتہ ہوکر کالا پتھر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :