حدیبیہ کیس ایک سنگین الزام ہے جسے سنا جاناچاہیے تھا ،ْاعتزاز احسن

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ حدیبیہ کیس ایک سنگین الزام ہے جسے سنا جاناچاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ شریف خاندان کے لیے ’نرم ہاتھ‘ رکھا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج کا سب سے اہم کیس تو حدیبیہ کیس تھا۔ انہوںنے کہاکہ حدیبیہ کیس ایک سنگین الزام ہے جسے سنا جانا چاہیے تھا۔