حوثی ملیشیا کے راکٹ حملے میں سعودی نوجوان جاں بحق

جمعہ 15 دسمبر 2017 10:40

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء)سعودی عرب کے یمن کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے جازان کی العرضہ گورنری میں حوثی ملیشیا کے داغے گئے ایک راکٹ کا ٹکڑا لگنے سے 14 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق یہ راکٹ یمن کے علاقے سے حوثیوں نے جازان کی جانب داغا تھا، ایک ٹکڑا اس لڑکے کے مکان کے نزدیک گرا تھا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور بعد میں اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔اس کی شناخت حامد جذمی کے نام سے کی گئی ہے اور وہ انٹرمیڈیٹ کا طالبعلم تھا۔شہری دفاع کی فورسز کا کہنا ہے کہ راکٹ کے ٹکڑے لگنے سے متعدد اور افراد زخمی ہوئے ہیں مگر انھوں نے ان زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :