شیخ رشید کی جہانگیر ترین سے ملاقات ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے پاکستان تحریک انصاف کے نااہل قراردیے جانے والے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان سے سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے یہاں سپریم کورٹ کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں نااہل قراردیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان سے سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا جبکہ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے اور دیگر امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔