ایم ایم اے مکمل طور پر بحال و فعال ہوچکی،ملک کی پانچ بڑی دینی جماعتوں کا یہ اتحاد فعال ہوگیا، ملک سکندرخان ایڈووکیٹ

دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے باہمی تعاون و اشتراک عمل کا فیصلہ سپریم کونسل کریگی متحدہ مجلس عمل انتخابی عمل میں حصہ لینے کیساتھ دینی اقدار اور تہذیب کے تحفظ کیساتھ ملک کو کرپشن سے پاک اور دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کے مقاصد پر عمل پیرا رہے گی،بائی جنرل سیکرٹری جے یو آئی

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء) جمعیت علما اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایم ایم اے مکمل طور پر بحال و فعال ہوچکی،ملک کی پانچ بڑی دینی جماعتوں کا یہ اتحاد فعال ہوگیا، دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے باہمی تعاون و اشتراک عمل کا فیصلہ سپریم کونسل کریگی، متحدہ مجلس عمل انتخابی عمل میں حصہ لینے کیساتھ دینی اقدار اور تہذیب کے تحفظ کیساتھ ملک کو کرپشن سے پاک اور دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کے مقاصد پر عمل پیرا رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اعلی و ارفع مقاصد کیلئے دوبارہ بحال اور فعال ہوگئی ہے متحدہ مجلس عمل نے 2002ء میں انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور ایک بڑی کامیابی کے ساتھ 68 نشستیں قومی اسمبلی میں، ایوان بالا میں بھاری تعداداور صوبائی اسمبلیوں میں بھی بھرپور نمائندگی کے ساتھ ابھر کر سامنے آئی، پانچ بڑی دینی جماعتوں کے اتحاد کا ایک مرتبہ پھر فعال ہونا انتہائی خوش آئند ہے،اس کے اعلی و ارفع مقاصد کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لینا جہاں مقصودہے وہیں دینی اقدار اور تہذیب کا تحفظ، مساجد و مدارس، منبر و محراب کا وقار، قومی معیشت سے کرپشن کا خاتمہ اور داخلی و خارجی محاذ پرملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو مل کر ناکام بنانا بھی بڑے مقاصد ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ اتحاد 2013ء کے انتخابات میں چند وجوہات کی بناپرحصہ نہ لے مسلسل کاوشوں کے بعد اب دوبارہ پانچ بڑی دینی جماعتیں اس اتحاد کی بحالی اور فعالیت پرآمادہ ہوگئیں اور بالآخر یہ اتحاد اب دوبارہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہوچکاہے انہوں نے واضح کیا کہ دیگر مذہبی جماعتوں یا تنظیموں یا سیاسی جماعتوں کے ساتھ باہمی تعاون اوراشتراک عمل سپریم کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :