میں عمران خان کو جانتا ہوں وہ ایک ایماندار انسان ہے ،سابق صدر پرویز مشرف

عمران خان سیا سی غلطی تو کر سکتا ہے لیکن وہ کرپشن نہیں کر سکتا ،مسلم لیگ ن کی حکومت کو جلد از جلد رخصت کر دینا چاہیئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء):سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو جانتا ہوں وہ ایک ایماندار انسان ہے۔عمران خان سیا سی غلطی تو کر سکتا ہے لیکن وہ کرپشن نہیں کر سکتا ،مسلم لیگ ن کو ملکی سیاست سے نکال دینا ضروری ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے حوالے سے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے مختلف تاثرات کا اظہا کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے ،میں عمران خان کو جانتا ہوں وہ ایک ایماندار شخص ہے۔عمران خان سیا سی غلطی تو کر سکتا ہے لیکن وہ کرپشن نہیں کر سکتا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور نواز شریف کا موازہ کرنا درست نہیں۔نواز شریف کے خلاف فاضل عدالت کا فیصلہ بالکل درست تھا۔مسلم لیگ ن کی حکومت کو جلد از جلد رخصت کر دینا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :