سرتاج عزیز کی زیر صدرت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس،

فزیکل پلاننگ کی66 کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا ، پلاننگ کمیشن ملک میں فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا ، پلاننگ کمیشن ملک میں فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں فزیکل پلاننگ کی66 کروڑ 33 لاکھ 56ہزار روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے والٹن لاہور میں واقع سول سروسز اکیڈمی کی پہلی منزل کی تعمیر کیلئی14 کروڑ 5 لاکھ 54 ہزار روپے لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس میں کلاس رومز کی تعداد میں اضافے ، کمپیوٹر لیبارٹریوں کی تعمیر کے علاوہ رہائشی کمروں کی تعداد بڑھانے کی تجویز شامل ہے تاکہ امتحانی افسران کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ جدید سہولیات دی جا سکیں جو اس وقت ناکافی ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس نے منصوبہ کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں داخلہ ڈویژن نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں واقع نیشنل پولیس اکیڈمی میں آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئی7 کروڑ 94 لاکھ 61 ہزارروپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے گوادر میں بزنس کمپلیکس آر او ڈی پلانٹ کیلئے 34 کروڑ51 لاکھ 84 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :