سعودی شاہ سلمان کی پیر کومملکت میں نماز استسقاپڑھنے کی ہدایت

شہری توبہ واستغفار کریں ، صدقات اور نوافل اور ذکر واذکار کا اہتمام کریں،شاہی فرمان

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:32

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 دسمبر 2017ء) سعودی عرب میں پیر کو نماز استسقا پڑھی جائے گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو نماز استسقا پڑھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان شاہی سے جاری ہونے والے فرمان میں کہا گیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر30ربیع الاول 1439ھ کو مملکت بھر میں نماز استسقا پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی وہ توبہ واستغفار کریں ، صدقات اور نوافل اور ذکر واذکار کا اہتمام کریں۔

متعلقہ عنوان :