ملکی مفاد کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں کوئی حرج نہیں،رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویزاشرف

ہفتہ 16 دسمبر 2017 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 16 دسمبر 2017ء):سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے سیاسی اتحاد کا اشارہ دے دیا ،سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں کوئی حرج نہیں۔تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست اس وقت تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک طرف مسلم لیگ ن مشکلات کا شکار ہے تو دوسری طرف پیپلز پارٹی اپنا سیاسی وجود برقرار رکھنے کے لیے جدو جہد کررہی ہے ۔ایسی صورتحال میں نئے نئے سیاسی اتحاد بننے جارہے ہیں ,ایک طرف طاہر القادری نے پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کو دائیں بائیں بٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے تو دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے سیاسی اتحاد کا اشارہ دے دیا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں کوئی حرج نہیں۔

متعلقہ عنوان :