وزیر اعظم عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھتا ہے، یہ کرسی کوئی ‘‘

میوزیکل چیئر ‘‘ نہیں جس پر عمران خان اور انکے حواری نظریں جمائے بیٹھیں ہیں،سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 16 دسمبر 2017ء)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھتا ہے۔ یہ کرسی کوئی ‘‘ میوزیکل چیئر ‘‘ نہیں جس پر عمران خان اور انکے حواری نظریں جمائے بیٹھیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کی خواہش رکھنے والوں کو 2018 الیکشن میں اپنی سیاسی حیثیت معلوم ہو جائے گی۔2018 الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو نواز شریف کی کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ووٹ دیں گے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ 2018 میں بھی مسلم لیگ ن انشا اللہ نواز شریف کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :