ملتان میں بلاول ہائوس کی تعمیر آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گی ۔یوسف رضاگیلانی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:07

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 16 دسمبر 2017ء)سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ ملتان میں بلاول ہائوس کی تعمیر جنوری میںمکمل ہوجائے گی جس کے بعد اس کاافتتاح کردیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ ملتان میں زیرتعمیر بلاول ہائوس کے دورہ کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹونے تعمیراتی کاموںکاجائزہ لیااورکہاکہ بلاول ہائوس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعدمیں ملتان تواترسے آئوں گا اوریہاںبیٹھ کرجنوبی پنجاب میںپارٹی کومزیدمنظم کروںگا ۔قبل ازیںبلاول بھٹو نے ہفتہ کے روز گیلانی ہائوس میںمصروف دن گزارا ۔انہوںنے کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اورپارٹی تنظیم کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔بلاول بھٹو جمعہ کے روز جلسہ عام سے سے خطاب کیلئے ملتان آئے تھے۔بلاول ہائوس کے دورے کے بعد وہ نجی طیارے کے ذریعے واپس روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :