چلو شکر ہے خان صاحب کلیئر ہو گئے ،وہ اگلے وزیراعظم ہو نگے انشااللہ ‘علی جہانگیر ترین

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 16 دسمبر 2017ء) تحر یک انصاف کے نااہل سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے بیٹے علی ترین نے کہا چلو شکر ہے کہ خان صاحب کلیئر ہو گئے ،وہ اگلے وزیراعظم ہو نگے انشااللہ ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے کہا چلو شکر ہے کہ خان صاحب کلیئر ہو گئے ،وہ اگلے وزیراعظم ہو نگے انشااللہ ۔



قابل ذکر بات یہ ہے کہ علی ترین نے اپنے والد کی نا اہلی سے متعلق کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا اور نہ ہی افسوس کا اظہار کیا ہے علی ترین کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈ یا پر لوگوں نے انہیں دل کھول کر داد دی اور جہانگیر ترین کے بہتر مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔