صومالی فوج پر بدعنوانی کے الزامات، امریکا نے امداد معطل کر دی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 16 دسمبر 2017ء) امریکی حکام نے کرپشن کے خدشات پر صومالی مسلح افواج کی زیادہ تر امداد معطل کر نے کی تصدیق کردی ہے۔امداد کی معطلی خوراک، ایندھن اور ہتھیاروں جیسے معاملات میں صومالی فوج کی بار بار کی نااہلیت کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدے دار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امداد میں یہ وقفہ اس لیے دیا جا رہا ہے تاکہ امداد کے موثر استعمال اور مطلوبہ مقاصد کے سلسلے میں امریکی معاونت کو یقینی بنایا جا سکے۔

عہدے دار کا کہنا ہے کہ صومالی سکیورٹی فورسز کے وہ ارکان جو الشباب کے خلاف بھرپور جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں امریکہ یا کسی تیسرے فریق کی جانب سے راہنمائی اور معاونت بدستور حاصل رہے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کی عہدے دار کا کہنا ہے کہ صومالی حکومت امریکی معیارات کے تقاضے پورے کرنے کے لیے احتساب اور جانچ پرکھ کا ایک نیا نظام متعارف کرانے پر متفق ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :