کلبھوشن یادیو سے ان کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات25 دسمبر کو ہوگی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 16 دسمبر 2017ء): بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات25 دسمبر کو ہوگی، کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی ویزہ درخواست ہائی کمیشن کو موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاکستانی دفترخارجہ کا کہناہے کہ لبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی ویزہ درخواست ہائی کمیشن کو موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ کی ملاقات کیلئے ویزہ درخواست زیرغور ہے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات25 دسمبر کو ہوگی۔دفترخارجہ نے واضح کیا کہ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ملاقات کیلئے ویزے کی درخواست انسانی ہمدردی کی بنیادپر دورہ پاکستان کیلئے دی گئی۔ ملاقات کے دوران بھارتی ہائی کمیشن کا ایک سفارتکار بھی موجود ہوگا۔ ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرکروائی جارہی ہے۔