اردو بولنے والے مہاجروں کی شناخت کو سندھ کے عوام کے ساتھ یکجہتی میں مجتمع کریں گے،مصطفی کمال
چیئرمین پی ایس پی کا سی پی این ای ایڈیٹرز کلب میںمیٹ دی ایڈیٹرز پروگرام سے خطاب
ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:10
(جاری ہے)
ہفتہ کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) ایڈیٹرز کلب کے تحت میٹ دی ایڈیٹرز پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ ماضی میں بانی ایم کیو ایم کو سمجھانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔
انہوں نے نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ایس پی فتح حاصل کرے گی، فاروق ستار کردار کے لحاظ سے بہت کمزور آدمی ہیں،۔ عشرت العباد بانی ایم کیو ایم سے زیادہ خطرناک اور دو سو فیصد ان سے رابطے میں ہیں، حماد صدیقی میرا کارکن نہیں مگر اس پر فیکٹری جلانے کا الزام غلط ہے۔مصطفی کمال نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ 2008ء میں لندن جا کر میں نے الطاف حسین کے پائوں پکڑے، انہیں علاج کے لئے بھجوایا، جس کے نتیجے میں چند ماہ تک وہ ٹھیک رہے مگر پھر سب بے کار ہو گیا۔ لندن میں عمران فاروق کا قتل ہوا تو لندن پولیس نے عمران فاروق کے گھر سے تلاشی کے دوران جو دستاویزات پکڑیں ان سے پتہ چلا کہ برسوں سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ الطاف حسین کے پکڑے جانے سے اکیلا وہ نہیں بلکہ بھارت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ بھارت الطاف حسین کے ذریعے 22 سال سے پاکستان میں دہشتگردی کررہا تھا۔ الطاف حسین کے پکڑے جانے سے پورا انڈیا ہل گیا اور بھارتی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے برطانیہ سے رابطہ کرکے ثبوت کراؤن پراسیکیوشن کے سامنے پیش ہونے سے رکوائے ، بدقسمتی سے ہماری حکومت نے الطاف حسین کے خلاف کیس کو فالو نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ایس پی فتح حاصل کرے گی۔ایم کیو ایم والے روزانہ لڑ رہے ہیں شوکاز نوٹس جاری کررہے ہیں ان کے میئر نے 12 لاکھ کی پینشن دینے کے لئے 6 لاکھ رشوت لی اگر میں غلط ہوں تو وہ مجھ پر کیس کرے میں جواب دونگا ۔ایم کیو ایم والوں کے پاس کارکردگی دکھانے کے لیئے کچھ نہیں ہے اگلے انتخابات میں کچرے اور گٹر کے پانی پر کھڑے ہوکر ووٹ مانگیں گے۔انہوں نے اپنی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی میں اردو بولنے والے مہاجروں کے علاوہ بڑی تعداد میں سندھی، بلوچی ، پختون اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ پی ایس پی کو کراچی کے لیاری، اورنگی، کورنگی اور مضافاتی علاقوں سے بھرپور پذیرائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی عام انتخابات میں کسی سے الیکشن الائنس نہیں کرے گی، ہم صرف اپنے منشور اور اپنے نشان پر انتخاب لڑیں گے البتہ الیکشن کے بعد کسی جماعت سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ فاروق ستار کہتے ہیں کہ پی ایس پی نے ہمارا مینڈنٹ تقسیم کردیا، یہ ہماری فتح ہے، مینڈیٹ تقسیم نہیں شفٹ کیا ہے، تیس سال کی ایم کیوایم ڈیڑھ سال کی پارٹی سے خوفزدہ ہے، فاروق ستار اور ایم کیو ایم قائد پہلے بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں، فاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم کو یقین دلایا تھا کہ چند ماہ بعد پارٹی واپس کردیں گے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اب مہاجر کے نام پر سیاست بند ہونی چاہئے، ایم کیو ایم والے ایک دوسرے کو شوکاز دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری حادثے کو جرمنی سے انشورنس کی رقم وصول کرنے کے لیے سانحہ قرار دیا گیا ہے۔ حماد صدیقی میرا کارکن نہیں ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس پر فیکٹری جلانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ پی ایس پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد بانی ایم کیو ایم سے زیادہ خطرناک ہیں اور وہ ان کے ساتھ مل کر آج بھی سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے 14 سال تک بانی ایم کیو ایم اور اسٹیبلشمنٹ کو یہ باور کرائے رکھا کہ ان کا گورنر کے عہدے پر رہنا دونوں کے مفاد میں بے حد ضروری ہے، بدقسمتی سے دونوں کو یہ بات بڑی دیر سے سمجھ میں آئی۔ قبل ازیں سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق نے مصطفی کمال اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا، اور انہیں سی پی این ای ایڈیٹرز کلب کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔ نائب صدر سی پی این ای عامر محمود نے بھی مصطفی کمال کا مدیران سے مختصر تعارف کرایا۔پروگرام کے اختتام پر سی پی این ای کی جانب سے سیکریٹری جنرل اعجازالحق اور دیگر سینئر عہدیداروں نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ مصطفی کمال ، انیس قائمخانی و دیگر رہنماؤں کو اجرک پہنائی گئی۔میٹ دی ایڈیٹرز پروگرام میں سی پی این ای کے سینئر اراکین اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 16 دسمبر 2017 کی مزید خبریں
-
آپ کے خلاف فیصلہ آ جائے تو اسے گالیاں مت دیں،یہ بابا کسی ڈیزائن ، پلان یا بڑے عمل کا حصہ بن چکا ہے اور نہ بنے گا ‘چیف جسٹس ثاقب نثار
-
16دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے ، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا ، قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعہ سے باہر آئے،
-
عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ خود اپنے منہ سے بول رہاہے، نواز شریف
-
عام انتخابات جولائی2018کو ہوں گے، مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائے گی، نواز شریف نے جو وعدے کئے تھے وہ آج پورے کررہے ہیں،
-
عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کااہم اجلاس،عمران خان کی کردار کشی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ ،سانحہ آرمی پبلک سکول کے ننھے شہداء کو زبردست خراج عقیدت ،حدیبیہ ..
-
کلبھوشن یادیو سے ان کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات25 دسمبر کو ہوگی
-
حکومت مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی ، دلی خواہش یہ جلد سے جلد جائیں اور نگران حکومت معاملات کو سنھبالے، پرویز مشرف
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محکمہ ہائوسنگ اور بینک آف خیبر کے زیر اہتمام خپل کور رہائشی سکیم میں مزدوروں کا کوٹہ مقرر کرنے کا اعلان
-
بھارتی جیلوں میں قید خاتون سمیت 16پاکستانیوں کی دسمبر کے آخری یا جنوری کے پہلے ہفتے رہائی کا امکان
-
جہانگیر آپ نے ''نئے پاکستان'' کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی پختہ معاونت فراہم کی، عمران خان
-
پاکستان تحریک انصاف ابھی بھی باقی سیاسی جماعتوں سے بہتر ہے ،جسٹس (ر)وجیہہ الدین صدیقی
-
گوادراورخنجراب تک نواز شریف کی ترقی کے ثمرات منتقل ہو رہے ہیں ،فرد واحد کی خواہش پر اسمبلیوں کو قربان نہیں کیا جا سکتا ۔وفاقی وزیر دفاع
-
ملتان میں بلاول ہائوس کی تعمیر آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گی ۔یوسف رضاگیلانی
-
اردو بولنے والے مہاجروں کی شناخت کو سندھ کے عوام کے ساتھ یکجہتی میں مجتمع کریں گے،مصطفی کمال
-
ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے،سردار ایاز صادق
-
عمران خان اعتراف جرم کرتے رہے لیکن جج صاحبان کہتے رہے آپ سچے ہیں،مریم نواز کا عدلیہ پر ایک اور وار
-
انٹرپول نے ذاکر نائیک کو وطن واپسی کیلیے بھارت کی درخواست مسترد کر دی
-
ملکی مفاد کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں کوئی حرج نہیں،رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویزاشرف
-
علینہ کے والدین نے بیٹی کو بچانے کے لیے سارا الزام ملزم احسن پر دھر دیا
-
حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم نہیں ہوا، جاوید کیانی اور سید احمد کے بیانات کی روشنی میں نیا ریفرنس تیار ہو رہا ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود
-
مظلوم ظلم کو قبول کر لے تو ظالم قوت پکڑتا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری
-
رانا ثناء اللہ بھی جلد شریف برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ہیں: پرویز الہیٰ کا دعوی
-
نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر سیاست نہ کریں ،ان کی یہ سیاست جمہویت کو نقصان پہنچا رہی ہے، بلاول بھٹو میں ذوالفقار بھٹو کو دیکھ رہا ہوں ،
-
بینفشری آنر ہونے کی وجہ سے جہانگیر ترین کی نااہلی نے مریم نواز کو بھی پریشان میں مبتلا کر دیا
-
جو اپنی جماعت کیلئے بوجھ ہو وہ کسی دوسری جماعت کیلئے خطرہ کیسے ہو سکتا ہے‘ پرویز رشید
-
انتخابات وقت پر ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوںالیکشن جب قریب آتے ہیں تو اتحادوں کا بننا نہیں بات نہیں،سنیٹراعتزازاحسن
-
وفاقی وزیر ریلوے کاکراچی سے میرپورخاص اور بدین کیلئے ٹرین چلانے کا اعلان
-
سنی لیون نے مختصر کپڑے پہن کر ڈانس کیا تو اجتماعی خودکشی کرلیں گے،ہندو انتہا پسندوں کی خیز دھمکی
-
متحدہ مجلس عمل کے قیام سے قوم کو تمام دینی قیادت ایک پلیٹ فارم پر نظر آئے گی، مولانا فضل الرحمن
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں طاقت کا بے جا استعمال کیا گیا ،رانا ثنا اللہ کا اعتراف
-
عورت کے شوہر نے 8مربعہ زمین وراثت میں چھوڑ دی، بیوہ کے بھتیجوں نے مرے ہوئے شخص کو شیعہ ڈکلیئر کر دیا تا کہ بیوہ کو وراثت نہ مل سکے، تمام عدالتوں سے ناکام ہونے کے بعد بالاخر سپریم کورٹ نے اس عورت کو ..
-
ملک و قوم کی ترقی کیلئے جمہوری عمل ہی بہترین طرز حکومت ہے ،آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے ،اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،ڈاکٹر مصدق ملک
-
وفاقی حکومت بیماریوں کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ‘ سائرہ افضل تارڑ
-
پاکستان پیپلزپارٹی کا سینیٹ میں حلقہ بندیوں کے بل پر حمایت کا فیصلہ
-
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگلے الیکشن میں ہمارے وزیر اعظم ہوں گے،جان محمد بلوچ
-
وزیر اعظم عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھتا ہے، یہ کرسی کوئی ‘‘
-
خواتین کی معاشی بااختیاری میں سرمایہ کاری غربت کے خاتمے اور خواتین کی مالی نظام میں شمولیت کی جانب براہ راست راستہ ہے
-
ڈی جی این آئی ایچ ڈاکٹر منیر منگریو لیڈی ڈاکٹر کے عشق میں مبتلا، اپنی اہلیہ رکن قومی اسمبلی شاہجہان منگریو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،داستان پولیس سٹیشن تک پہنچ گئی
-
چلو شکر ہے خان صاحب کلیئر ہو گئے ،وہ اگلے وزیراعظم ہو نگے انشااللہ ‘علی جہانگیر ترین
-
جہانگیر خان ترین کی نا اہلی سے خوشی نہیں ہوئی، آفتاب شیر پائو
-
بورڈ آئی سی سی کیساتھ فیوچرز ٹورز پروگرام کا معاملہ اٹھائے ،امید ہے نجم سیٹھی مسئلہ حل کرائینگے‘ ریاض حسین پیرزادہ
-
"بڑا دشمن بنا پھرتا ہے ،جو بچوں سے لڑتا ہے"سانحہ پشاور کے بعدمقبول ہونے والا گیت آج بھی ہر زبان پر"
-
جنسی ہراسانی کا الزام: امریکی رکن پارلیمنٹ نے خود کشی کر لی
-
صومالی فوج پر بدعنوانی کے الزامات، امریکا نے امداد معطل کر دی
-
بھارتی سرحد کیساتھ چین نے دفاعی پوزیشن مضبوط بنا لی
-
اٹلی میں مریض کو مرنے کا حق دینے کا قانون منظور
-
مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
-
افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،داعش کے2 اہم جنگجو ہلاک کردیے گئے
-
سعودی عرب میں سینما گھر کھلنے پر قطر کی مخالفت
-
سعودی عرب کا ایک اور انقلابی اقدام، خواتین کو ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی بھی اجازت دے دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.